تین بچوں پرآسمانی بجلی گرنے کا خوفناک منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پورٹو ریکو کے جزیرے پر پیر کو ایک المناک حادثہ پیش آیا جب طوفانی موسم کے نتیجے میں شمالی ساحلی قصبے ازابیلا کے ساحل پر آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچے زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اس لمحے کو دکھایا گیا جب آسمانی بجلی گری اور بچےزمین پر گر گئے۔

پورٹو ریکن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

انہیں علاج کے لیے قریبی قصبے اگواڈیلا کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ سب سے بڑے لڑکے کی چوٹ سنگین ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں