کولمبیا کی کانگریس نے 2027 تک بُل فائٹنگ پر پابندی کے لیے تاریخی قانون پاس کر دیا

بل دو کے مقابلے میں 93 ووٹوں سے منظور ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

کولمبیا کی کانگریس نے منگل کو ایک بل منظور کیا جس میں بُل فائٹنگ (بیل کے ساتھ مقابلہ) پر پابندی عائد کی گئی ہے جو جنوبی امریکی ملک میں ایک متنازعہ لیکن مقبول تفریحی مشغلہ ہے اور اس کے سینکڑوں مقابلے ہر سال شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

اگر بائیں بازو کے صدر گسٹاو پیٹرو نے منظوری دے دی جو ماضی میں بیل فائٹنگ پر پابندیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں تو یہ پابندی 2027 میں نافذ ہو جائے گی۔

ایوانِ زیریں نے بل کو دو کے مقابلے میں 93 ووٹوں سے منظور کیا۔

اس فیصلے کو ایک "تاریخی اقدام" قرار دیتے ہوئے کولمبیا کی سینیٹر اینڈریا پیڈیلا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "بل فائٹرز مقدمہ کریں گے۔"

نیز انہوں نے کہا، "ہم اس کے دفاع کے لیے وہاں موجود ہوں گے!"

یہ قانون کولمبیا کو خطے کے دوسرے ممالک بشمول برازیل، چلی، ارجنٹائن، یوروگوئے اور گوئٹے مالا کے برابر لے آئے گا جنہوں نے بُل فائٹنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

2027 تک ریاست کو ان دسیوں ہزار لوگوں کے لیے روزگار کے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوگی جن کے بارے میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کے لیے بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر بیل فائٹنگ پر انحصار کرتے ہیں۔

ریاست کو ملک میں میدانوں کو آباد رکھنے کی غرض سے دیگر کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے بھی جگہ بنانا پڑے گی۔

2018 میں آئینی عدالت نے بُل فائٹ کو کولمبیا کی ثقافتی روایات کا حصہ تسلیم کیا۔

لیکن دارالحکومت بوگوٹا جو امریکہ کے قدیم ترین بل فائٹنگ شہروں میں سے ایک ہے، وہاں چونکہ بیلوں کو زخمی کرنا یا مارنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے تو اس تماشے کا خوفناک ترین حصہ ختم ہو گیا ہے۔ اس لیے اب آخرِ کار اس خونی کھیل کا خاتمہ ہو جانے کی امید ہے۔

میڈیلن شہر نے بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں لیکن کیلی اور مانیزالس جیسے شہروں میں بُل فائٹنگ مقبول ہے۔

کولمبیا دنیا کے ان آٹھ ممالک میں سے ایک ہے جہاں بُل فائٹس اب بھی منعقد ہوتی ہیں -- یہ ایکواڈور، فرانس، میکسیکو، پیرو، پرتگال، اسپین اور وینزویلا ہیں۔

ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں بیل کو مارنا ممنوع ہے۔

22 سالہ بُل فائٹر جوہان اینڈریس پالوما نے ووٹنگ سے قبل اے ایف پی کو بتایا، انہیں اپنے بُل فائیٹر کہلانے پر "فخر" ہے جسے انہوں نے کولمبیا کے کئی لوگوں کے لیے "شناخت کی علامت" قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں