امریکی نشریاتی ادارے کی نیوز کاسٹر نے لائیو نشریات میں مکھی نگل لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ کے ایک ٹی وی چینل کی ایک خاتون نیوز کاسٹرنے لائیو نشریات کے دوران مکھی نگل کر حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امریکی نیوز اینکر براہ راست نشریات کے دوران بولتے ہوئے مکھی نگل گئی۔ اس نے خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا اور مکھی نگلنے کے باوجود ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکن فاکس بوسٹن 25 نیٹ ورک کی اینکر وینیسا ویلچ نے ناظرین کو اس قدر چونکا دیا۔ ناظرین نے اینکر کی مکھی کھانے کے باوجود روانی سے بات جاری رکھنے پر اس کی تنخواہ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ صورت حال نشریات کے درمیان میں اس وقت پیش آئی جب ایک مکھی نیوز کاسٹر کی پلکوں پر آ کھڑی ہوئی اور پھر براڈکاسٹر کے منہ میں داخل ہوگئی۔

لیکن چند سیکنڈ کے بعد براڈکاسٹر کو ایسا محسوس ہوا کہ اس نے مکھی کو نگل لیا ہے، لیکن اس نے اپنی بات جاری رکھی۔

وینیسا کا ردعمل چونکا دینے والا اور متاثر کن تھا۔ اس نے معاملے کو سنبھالا اور اپنا کام جاری رکھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں