شام کے شہروں بانیاس اور حمص پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے متعدد جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ بحیرہ روم کےساحلی شہر بانیاس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک اور 10 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری بدھ کی شام تقریباً 7:30 بجے لبنانی سرزمین کی سمت سے ہوئی اور اس میں وسطی علاقے میں ایک جگہ اور ساحلی علاقے میں بانیاس شہر میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت نے مزید کہا کہ بمباری سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ساحلی شہر بانیاس میں تلہ نفوس میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک بچی ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں دھماکے ایک اسرائیلی میزائل اور دوسرا شامی فضائی دفاعی میزائل کے گرنے کے نتیجے میں ہوئے۔

سیریئن آبزرویٹری نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ اسرائیل نے بانیاس میں ایک دفتر کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل نے شام کے شہر بنیاس میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا

حمص میں حزب اللہ کے 3 ارکان مارے گئے

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ اسرائیلی میزائلوں نے حمص کے مشرقی دیہی علاقوں میں الفرقلس کے علاقے کے قریب کم از کم ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ وہاں لبنانی حزب اللہ گروپ اور ایرانی ملیشیا سے وابستہ فورسز تعینات ہیں۔

انہوں نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ اسرائیل نے حمص میں حزب اللہ کے ایندھن کے ٹرکوں کو نشانہ بنایا، جس میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے 3 شامی جنگجوؤں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔

آبزرویٹری نے مزید کہا کہ دیگر تین ہلاک شدگان غیر شامی شہریت کے تھے تاہم ان کی مزید شناخت نہیں ہوسکی۔

قابل ذکر ہے کہ الفرقلس کے علاقے میں حزب اللہ کی فورسز اور ایرانی ملیشیا شامل ہیں۔

2024 کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل نے شام کی سرزمین کو 43 مرتبہ نشانہ بنایا ہے، جن میں سے 32 فضائی اور 12 زمینی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 91 اہداف کو نقصان پہنچا ہے۔

ان حملوں میں 142 فوجی مارے گئے جب کہ 69 زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں