مراکش میں نشے میں دھت شخص کے چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک، نو زخمی

پولیس نے مشتبہ ملزم کو گولی مار کر زخمی کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گذشتہ روز مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں نشے میں دھت ایک شخص کی طرف سے راہ گیروں پر پرتشدد حملے کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ملزم کو روکنے کےلیےاس پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوگیا۔

اس واقعے میں ملوث ملزم اور دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس گھناؤنے واقعے کے بعد کاسا بلانکا میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

مراکش نے اس گھناؤنے حملے کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں مشتبہ شخص کو راہگیروں کو دھمکاتے ہوئے دکھایا گیا۔ پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیےاس پر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

سکیورٹی سروسز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ کاسا بلانکا کے سیدی برنوصی سکیورٹی زون میں ایک پولیس انسپکٹر کو ایک 29 سالہ شخص کو گرفتار کرنے کے لیے اپنے فعال ہتھیار کا استعمال کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ملزم نشے میں تھا جس کی وجہ سے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی تھیں۔

ابتدائی تحقیقی معلومات کے مطابق مشتبہ شخص جو کہ منشیات کے استعمال کے نتیجے میں بے ہوشی کی حالت میں تھا، نے بغیر کسی واضح وجہ کے چاقو کے استعمال سے نو افراد کو شدید زخمی کردیا۔ بعد ازاں ان میں سے شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مشتبہ شخص کو ہسپتال میں سخت حفاظتی پہرے میں داخل کیا گیا ہے۔ اس کے صحت یاب ہونے کے بعد مجاز پبلک پراسیکیوشن کی نگرانی میں عدالتی تفتیش کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں