’بابا مجھے آپ سے پیارہے‘ ٹرمپ کو عدالت سے سزا پر ایوانکا کا ردعمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عاید 34 الزامات پر سنائی جانے والی سزا پر ان کی صاحب زادی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایوانکا ٹرمپ نے اپنے پہلے تبصرے میں اپنے والد کی گود میں بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے لکھا کہ "بابا میں آپ سے پیار کرتی ہوں"۔

"بائینگ سائیلنس" کیس میں جیوری نے سابق امریکی صدر کو نیویارک میں ان کے فوجداری مقدمے میں ان تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دیا، جو ان کے خلاف اس کیس میں لائے گئے تھے۔اس حوالے سے عدالت 11 جولائی کو اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرنے والی ہے۔

ٹرمپ کو پورن سٹار کی خاموشی کو خریدنے کے لیے ادائیگی کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کا مجرم قرار دیا گیا، جس کے بعد سے وہ سزا یافتہ مجرم بننے والے پہلے سابق صدر بن گئے۔

12 رکنی جیوری کے متفقہ فیصلے سے چھ ہفتے کے مقدمے کی سماعت ختم ہو گئی جس میں استغاثہ نے ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی غیر قانونی سازش رچنے کا الزام لگایا۔

ٹرمپ نے خود کو مجرم ٹھہرانے کے جیوری کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میں بے قصور ہوں اور یہ تمام دھوکہ دہی بائیڈن نے کی تھی"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں