مصر میں سعودی نوجوان لاپتہ، آخری تصاویر سامنے آگئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں لاپتہ سعودی ھتان شطا کی آخری تصاویر سامنے آگئی ہیں۔ یہ ان کے لاپتہ ہونے سے چند گھنٹے قبل کی تصاویر ہیں۔ نگرانی والے کیمرے کے ذریعے لی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ 40 سالہ سعودی نوجوان ففتھ سیٹلمنٹ کے علاقے میں ایک مسافر بس کے پاس موجود تھا کہ اس کا اپنے خاندان سے رابطہ ٹوٹ گیا اور وہ لاپتہ ہوگیا۔

ھتان شطا 22 اپریل کو نیو قاہرہ سے لاپتہ ہوا تھا اور لاپتہ ہونے سے قبل وہ علاقے ’’ 6 اکتوبر‘‘ میں منتقل ہونے کے لیے ایک نئے اپارٹمنٹ کی تلاش میں تھا۔ وزارت داخلہ کی سکیورٹی سروسز نوجوان کی عدم موجودگی کے حالات سے پردہ اٹھانے اور اس تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔ تحقیقات سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اسے کسی مجرمانہ واقعے کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ سعودی شہری قاہرہ کے مشرق میں واقع علاقے الرحاب میں اپنا اپارٹمنٹ چھوڑ کر چلا گیا اور پھر اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ مصری سکیورٹی سروسز نے شہری کے ڈیٹا اور تصویر کے ساتھ ایک سرکلر جاری کیا اور اسے تلاش کرنے کے لیے تمام گورنریٹس اور ان کے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو بھیجا تھا۔

حکام نے اسمبلی ایریا کے قریب کے شہروں میں تلاش شروع کی ہے۔ علاقے ’’ 6 اکتوبر‘‘ اور ’’شیخ زاید‘‘ میں تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں