مکہ مکرمہ میں حج کی جعلی مہم کی تشہیر پر دو مصری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے جعلی اور گمراہ کن حج مہمات کو فروغ دینے کے الزام میں دو مصری شہر یت کے حامل تارکین وطن کو گرفتار کیا۔ دونوں دھوکہ دہی سے عازمین کو حج اور ٹرانسپورٹس کی فراہمی کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے جعلی حج اشتہارات کے خلاف خبردار کیا تھا۔ جیسا کہ پبلک سکیورٹی نے شہریوں اور تارکین وطن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سائٹس پر دوسروں کی طرف سے حج کرنے، ضیوف الرحمان کے لیے قربانیاں بک کرنے اور تقسیم کرنے، حج بریسلٹ کی فروخت کے بارے میں جعلی اشتہارات، نقل و حمل کے ذرائع فراہم کرنے اور فرضی افراد اور اداروں کے ذریعے دھوکہ دہی اور دیگر گمراہ کن اشتہارات پر توجہ نہ دینے کا کہا گیا ہے۔

پبلک سیکیورٹی شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں۔ اس حوالے سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی نشاندہی پر مکہ مکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں 999 ہیلپ لائن اور ملک کے دیگر علاقوں میں 911 پر مجاز حکام کو اطلاع دیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں