نیویارک میں مسلم نرس غزہ میں اسرائیلی جنگ کو 'نسل کشی' کہنے پر نوکری سے برطرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

نیو یارک سٹی کے ایک ہسپتال نے ایک فلسطینی نژاد امریکی مسلم نرس کو غزہ میں اسرائیل کی جنگ کو "نسل کشی" کہنے پر نوکری سے برطرف کر دیا۔ نرس کو ان غمزدہ ماؤں کے ساتھ کام کرنے پر ایک ایوارڈ سے نوازا گیا جو حمل اور ولادت کے دوران اپنے بچوں سے محروم ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے نسل کشی والی بات کہی۔

این وائے یو-لینگون ہیلتھ ہسپتال کے ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ زچہ بچہ شعبے کی نرس حسن جبر کو پہلے خبردار کیا گیا تھا کہ وہ "کام کی جگہ پر اس اختلافی اور جذباتی معاملے پر" اپنے خیالات سامنے نہ لائیں۔

جبر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا کہ انہیں سات مئی کو ایوارڈ سے نوازا گیا جب انہوں نے اپنے خیالات بیان کیے۔ اور یہ بھی کہا کہ اس مہینے کے آخر میں انہیں ملازمت سے برطرفی کا خط بھیج دیا گیا تھا۔

ایوارڈ کے بعد قبولیت کی تقریر کے ایک حصے میں انہوں نے ان ماؤں کے بارے میں بات کی جو غزہ جنگ کے دوران اپنے بچوں سے محروم ہو گئیں اور کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے "انتہائی ذاتی" تھا۔

اپنی تقریر کی آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جبر نے کہا، "غزہ میں موجودہ نسل کشی کے دوران اپنے ملک کی خواتین کو خود ناقابلِ تصور نقصانات سے گذرتے دیکھنا میرے لیے باعثِ تکلیف ہے۔"

ہسپتال کے ترجمان نے ایک ای میل میں کہا کہ جبر کو دسمبر میں خبردار کیا گیا تھا کہ "گذشتہ واقعے کے بعد اس اختلافی اور جذباتی معاملے پر اپنے خیالات سامنے نہ لائیں"۔

حسن مع زملائها
حسن مع زملائها

ترجمان نے سابقہ واقعے کے بارے میں تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا، "اس کے بجائے ہسپتال کے ملازم کے لیے منعقدہ ایک حالیہ پروگرام جس میں ان کے ساتھی بڑی تعداد شریک تھے، کے دوران جبر نے اس بات پر توجہ نہ دی۔ ان کے تبصروں کے بعد پروگرام کے کچھ

شریک ملازمین پریشان ہو گئے تھے۔"

نیز انہوں نے کہا، "نتیجتاً جبر اب این وائے یو لینگون کی ملازم نہیں رہیں۔"

یاد رہے کہ غزہ جنگ نے ساحلی انکلیو میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو فاقوں کا شکار اور اس کی تقریباً 2.3 ملین آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

اس تنازعے کی وجہ سے اسلامو فوبیا اور یہود دشمنی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ اور دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں