ایرانی سفیر کا اپنے ہم وطن عازمین کو سہولیات فراہمی پر سعودی عرب کے لیے اظہار سپاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے ایرانی عازمین حج کو سہولت اور بہترین خدمات فراہم کرنے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے بتایا تھا کہ اس سال ایران سے نوے ہزار عازمین حج فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

سعودی عرب اور ایران نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے تسلسل اور مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک نے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کیا جس کی خصوصیت ایک مخلص اور سنجیدہ ارادے اور مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں