رومانیہ : اسرائیلی سفارت خانے کے باہر سے ایک شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

رومانیہ کے دارالحکومت میں پیر کے روز اسرائیلی سفارت خانے کے داخلی دروازے پر مبینہ طور پر پیٹرول بم سے حملہ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس اور مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص کے پیٹرول بم پھیکنے کے بعد ایک چھوٹی سی آگ لگ گئی مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم اس 34 سالہ شخص کو رومانیہ کی انٹیلی جنس سروس کے انسداد دہشت گردی افسران نے پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا۔ بخارسٹ میں پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس مشتبہ شخص کا شام سے تعلق ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے مقامی نیوز چینل 24 کو بتایا کہ یہ واقعہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جاری جنگ کے خلاف عالمی سطح پر پائے جانے والے عوامی رد عمل کا حصہ نہیں تھا بلکہ ذاتی رنجشوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

اسرائیلی سفارت خانے نے ایک سرکاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب سیکیورٹی اہلکار مشتبہ شخص کے قریب پہنچے تو اس نے ایک پیٹرول بم نکالا اسے آگ لگائی اور عمارت کی لابی کے داخلی دروازے کی طرف پھینک دیا۔

سفارت خانے نے رومانیہ کی سیکیورٹی اور پولیس کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں