سعودی عرب اور کویت کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مقابلے کے لیے تعاون پر زور

سعودی-کویت رابطہ کونسل نے بہتر تعلقات کے نتیجے میں خطے میں تجارت کو فروغ کی تحسین کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ کی زیر صدارت سعودی-کویت رابطہ کونسل کا دوسرا اجلاس کویت میں منعقد ہوا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی و انتہا پسندی اور ان کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’کونسل کا قیام شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امیر کویت کی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کی عکاس ہے تاکہ دونوں برادر ملک اور ان کے عوام کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں‘۔

انہوں نے رابطہ کونسل کی اہمیت و افادیت پر بھی روشنی ڈالی بعدازاں شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیرخارجہ عبداللہ علی الیحیی نے کونسل کے دوسرے اجلاس کے حوالے سے لیے گئے منٹس پر دستخط کیے۔

اس موقع پر شہزادہ سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ فارڈپلومیٹک اسٹڈیز اور شیخ سعود الناصر الصباح ڈپلومیٹک انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مشترکہ تعاون کے پروگرام پر بھی دستخط کیے گئے۔

علاوہ ازیں سعودی کویتی رابطہ کونسل کےاجلاس کے اعلامیے میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ مثالی اورگہرے تعلقات میں مزید اضافے اور تعاون کی یقین دہانی کی گئی۔

اس حوالے سے مثبت نتائج پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی شعبوں میں تعاون کی اہمیت اور دوطرفہ علاقائی و بین الاقومی سطحوں پر مشترکہ رابطوں کی افادیت پر زوردیا گیا تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام و خطے کی سلامتی اور استحکام کو مزید پائیدار کیا جاسکے۔

سعودی عرب اور کویت کی ثقافت، ذرائع ابلاغ ، سیاحت و سماجی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں صدور نے ذیلی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں طے پانے والے امور پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور 50 اقدامات کی منظوری دی گئی جس کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں