سعودی ولی عہد کی کویتی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی ٹیلی فون

شہزادہ محمد بن سلمان کا شیخ صباح خالد سے ٹیلی فونک گفتگو میں برادرانہ ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہداور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک آل صباح سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

سعودی ولی عہد نے کویتی ولی عہد کو نئی ذمہ داری میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہش رکھتے ہیں۔

کویتی ولی عہد نے نیک خواہشات پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکو ں کے درمیان مشترکہ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں