مصر رفح کراسنگ سے اسرائیلی فوج کی غیر مشروط واپسی کے مطالبے پر قائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مصر سے نشریات پیش کرنے والے قاہرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مصر کے ایک اعلیٰ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ "قاہرہ میں سہ فریقی اجلاس جس میں مصری سکیورٹی وفد، امریکہ اور اسرائیل کے وفود نے شرکت کی کا مشترکہ اجلاس گذشتہ شام ختم ہو گیا تھا۔

"مصر اپنے موقف پر قائم"

ذرائع نے تصدیق کی کہ "مصر نے رفح کراسنگ کے فلسطینی علاقے سے اسرائیلی انخلاء کی ضرورت کے بارے میں اپنے مضبوط موقف پر قائم ہے۔ قاہرہ نے کہا ہے جب تک رفح کراسنگ پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول موجود ہے قاہرہ اس وقت تک کراسنگ کو نہیں کھولے گا۔

غیر مشروط واپسی

اتوار کو نجی ذرائع نے العربیہ/الحدث نے نئی تفصیلات کا انکشاف کیا جس میں اس اہم کراسنگ کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ قاہرہ امداد کے داخلے پر پابندی کے بغیر فلسطینی فریق کے ساتھ مل کر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے وعدوں کی تلاش میں ہے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ مصر امریکہ اپنے مطالبات کی فہرست پیش کرے گا جن میں رفح سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مصری تجویز میں پوری کراسنگ اور اس کے گرد ونواح سے اسرائیلیوں کا غیر مشروط انخلاء اور پھر اسے فلسطینیوں کے ذریعے چلانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مصر نے فلسطینی فریق کے ساتھ مل کرغزہ کو امداد کی فراہمی پر زور دیا ہے جبکہ امداد کے بہاؤ کے لیے فوری حل اور طریقہ کار تجویز کیا گیا۔

اس تجویز میں اسرائیل کی رفح کراسنگ پر موجودگی کو ختم کرنے اور تل ابیب کو کراسنگ یا کوآرڈینیشن سے متعلق کسی بھی معاملے میں مداخلت سے روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت کل شام قاہرہ میں مصری-امریکی-اسرائیلی میٹنگ کے بعد ہوئی جس میں کراسنگ پر بات چیت کی گئی۔ ایک اعلیٰ سطحی ذریعے نے مزید کہا کہ قاہرہ نے تمام فریقوں کو بتایا ہے کہ رفح کراسنگ کو اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک اس کے فلسطینی حصے پر اسرائیلی کنٹرول برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاہرہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حالیہ تجویز کی روشنی میں غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی طرف واپسی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مصری تجویز میں پوری کراسنگ اور اس کے گرد ونواح سے اسرائیلیوں کا غیر مشروط انخلاء اور پھر اسے فلسطینیوں کے حوالے کرنا ہے۔

خیال رہے کہ مئی کے شروع میں اسرائیلی فوج کی رفح پر چڑھائی اور کراسنگ پر قبضے کے بعد مصر اور اسرائیل کے درمیان تنائو پیدا ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں