اسرائیل پر تنقید، کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے لاء ریویو ویب سائٹ بند کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی نامور کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اسرائیل پر غزہ اور فلسطین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات پر مشتمل مضمون چھاپنے پر لاء ریویو ویب سائٹ بند کر دی۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق لاء ریویو ویب سائٹ کے سٹوڈنٹ ایڈیٹرز نے بتایا کہ یونیورسٹی بورڈ کے ارکان نے اسرائیل پر تنقیدی مضمون پبلش کرنے سے روکا۔ تاہم انکار کرنے پر جرنل کی ویب سائٹ مکمل بند کر دی گئی ہے۔"

تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر انسانی حقوق کے فلسطینی وکیل کا ایک مضمون چھاپا گیا تھا جس میں اسرائیل پر نسل پرستانہ پالیسیاں رکھنے اور غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

کولمبیا لا ریویو کے سٹوڈنٹ ایڈیٹرز نے جرنل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دباؤ میں نہ آتے ہوئے پیر کی صبح کو مضمون شائع کر دیا تھا جس کے بعد ویب سائٹ بند کر دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں