دو نوعمرلڑکیاں ہنسی خوشی موٹرسائیکل چلاتے ناگہانی موت سے دوچار

لڑکیوں کے جان لیوا موٹرسائیکل حادثے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کولمبیا میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکیوں کی زندگی کے آخری لمحے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے خوش باش دیکھا جا سکتا ہے مگر اگلے ہی لمحے ان کا موٹرسائیکل ایک درخت سے ٹکرا جاتا ہے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت ہوجاتی ہے۔

یہ جان لیوا حادثہ کولمبیا کے علاقے کوئنڈیومیں پیش آیا۔ حادثے سے کچھ دیر قبل کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 19 سالہ کیتھرین کیوبیوس موٹر سائیکل چلا رہی ہیں جب کہ ان کی سہیلی 19 سالہ سیلینا ویلنٹینا اس کے پیچھے بیٹھی ہیں۔ انہوں نے یہ ویڈیو’پیئبلو تاپاو‘ قصبے سے مونٹی نیگرو جاتے ہوئے ریکارڈ کی تھی۔ دونوں کو بغیر ہیلمنٹ کے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ دونوں خوشی سےچِلا رہی ہیں اور موبائل فون کے کیمرے کی طرف دیکھ کر چیختے ہوئے اور موبائل فون کے کیمرے کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پرپوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لڑکیاں تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے اچانک کیمرے سے غائب ہوجاتی ہیں۔

بعد میں راہ گیروں اور گاڑی کے ڈرائیوروں نےدونوں لڑکیوں کو زمین پر پڑے دیکھا ہے۔ دونوں لڑکیوں کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ یہ واقعہ 26 مئی کو پیش آیا، لیکن اس واقعے کی ویڈیو گذشتہ جمعہ کو آن لائن شیئر کی گئی۔

مونٹی نیگرین حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی لیکن اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا سڑک کی حالت یا رفتار اس حادثے کی وجہ تھی۔ ریڈیو کاراکول کے مطابق کوئنڈیو حکام نے مئی میں موٹر سائیکل سواروں کی کم از کم 10 اموات ریکارڈ کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں