سپریم کورٹ نے جمعرات کی شام ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی سپریم کورٹ نے عام مسلمانوں سے ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق ذو الحجہ کا چاند کل جمعرات کو دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق یکم ذو القعدہ نو مئی کو تھا جس کے حساب سے کل جمعرات چھ جون کو 29 ذو القعدہ بنتا ہے‘۔

’اس بنا پر عوام الناس سے ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے‘۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’رویت ہلال کمیٹیاں اور عوام الناس میں جو کو بھی ہلال دیکھے تو اسے چاہئے کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرا لے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں