زرافے نے پک اپ گاڑی کے اندرسے بچی کو اٹھا لیا۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں واقع جنگلی حیات کے مرکز میں زرافے کو کھانا کھلانے کا تجربہ ایک خوفناک تجربے میں اس وقت تبدیل ہوگیا جب زرافے نے ایک پک اپ ٹرک کے اندر سے ایک بچی کو منہ میں پکڑ لیا۔

بچی کے والد جیسن ٹوٹن کی ویڈیوسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں ان کی بیٹی کو دکھایا گیا جو زرافے کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن زرافے نے الٹا اسے ہی پکڑ لیا۔

زرافے نے اپنا سر لڑکی کی طرف بڑھایا اور آگے بڑھتے ہوئے پک اپ کے پچھلے حصے میں جا پہنچا۔ اس کے بعد ویڈیو میں زرافے کو بچی کو پکڑ کر ہوا میں اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا، جب کہ پس منظر میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ

دوسری طرف گلین روز میں فوسل رم وائلڈ لائف سینٹر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر وارین لیوس نے ایک بیان میں کہا کہ مرکز کو "ہمارے فارم کے ایک زرافے کے واقعے" کے بارے میں گذشتہ پیر روز مطلع کیا گیا تھا۔

لیوس نے کہا کہ فوسل رم میں اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا، لیکن ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایسا دوبارہ نہ ہو‘‘۔

ویڈیو بنانے والی لنڈسے میریمین نے اشارہ کیا کہ وہ ویڈیو اس لیے بنا رہی تھی کہ دیکھا جائے کہ زرافہ کس طرح لوگوں کے ہاتھوں سے کھا رہا ہے۔ اس دوران زرافے نے غلطی سے کھانے کے ساتھ چھوٹی لڑکی کی قمیض پکڑ لی اور اسے پک اپ کے اندر سے اٹھا لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں