سعودی کسٹم اتھارٹی کی عازمین کے استقبال اور خدمت کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں زمینی، سمندری اور فضائی کسٹم بندرگاہوں نے مملکت میں حج کی مناسک ادا کرنے کے لیے آنے والے عازمین کے استقبال اور خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے وضاحت کی کہ وہ حج کے موسم کے دوران اپنے آپریشنل پلان کے ذریعے عازمین کے مملکت میں داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور متعلقہ حکام کے ساتھ موثر تعاون اور مسلسل ہم آہنگی کے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمز حکام ابتدائی مرحلے سے ہی اپنی زمینی، سمندری اور فضائی راہ داریوں کے ذریعے ضیوف الرحمان کے استقبال کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ زمینی کسٹم بندرگاہوں کے ذریعے بسوں روزانہ 1,800 سے زائد بسیں بھی فراہم کی جاتی ہیں جب کہ بسوں اور کاروں کے لیے مقرر کردہ 230 سے زیادہ راستوں کا تعین کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ عازمین حج کے لیے بہترین کسٹم خدمات کے حصول کی خاطر کام کر رہی ہے۔ ان کی خدمت کا یہ سلسلہ مملکت کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں عازمین کی اپنے ملکوں کے لیے روانگی تک جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں