آرامکو کے حصص فروخت کی قیمت 27.25 ریال مختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی تیل کمپنی 'آرامکو' نے کہا ہے کہ حصص فروخت کے لیے ثانوی پیشکش 27.25 ریال ہے۔ اس سے 'آرامکو' 11.2 بلین ڈالر جمع کر سکے گی۔ یہ بات جمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔


گزشتہ ہفتے سعودی معیشت کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ سعودی اسٹاک ایکسچینج میں 1.545 بلین یا اس کے جاری کردہ حصص کا تقریباً 0.64 فیصد فروخت کرے گا۔ خیال رہے 2019 میں عوامی پیشکش سے حاصل ہونے والے 25.6 بلین ڈالر کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔ جو سعودی عرب کے شعبہ مالیات کو فروغ دے گا۔

جمعہ کو جاری ہونے والے بیان میں موجود حصص کی قیمت گزشتہ ہفتے اعلان کردہ حصص قیمت سے 7 ریال کم ہے۔ پیر کے روز سے 10 فیصد حصص سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

'آرامکو' کے بیان میں کہا گیا ہے ' اب تک 1331915 سبسکرائبرز موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ نئے پیش کردہ حصص کی فروخت اتوار سے شروع ہوگی۔
جمعرات کو حصص کی فروخت 28.30 ریال پر ختم کی گئی تھی۔ جس سے 1.83 ٹریلین ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ جمعہ کو اعلان کردہ حصص سے 1.76 ٹریلین ڈالر حاصل ہوں گے۔

واضح رہے 'آرامکو' اس وقت 82.18 فیصد حصص کا مالک ہے۔ حالیہ اعلان کردہ حصص کی فروخت کے بعد یہ 81.5 فیصد تک رہ جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں