حج کے موقع پر گیس سیلنڈر کے استعمال پر پابندی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کے کیمپوں اور مناسک حج کے مقامات پر سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے رہائش گاہوں میں ہر قسم کے گیس سیلنڈرز کے داخلے اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی شہری دفاع نے یہ اقدام مشاعر مقدسہ میں آگ لگنے کے خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر اٹھایا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’شہری دفاع کی ٹیمیں پابندی کے ساتھ نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنائیں گی۔ عازمین کے استعمال میں کھانا پکانے کے لیے گیس کے چولہے یا سیلنڈر موجود ہوں گے تو ضبط کر لیے جائیں گے۔'

شہری دفاع کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سکیورٹی حکام کے تعاون سے کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں