مراکش میں بزرگ خاتون کے رقص نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مراکش میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایک ویڈیو میں ایک بزرگ خاتون کو محو رقص دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو پر ملک میں ایک نیا ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

یہ رقص مراکش میں ایک روایتی جشن کے موقعے پر سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے بزرگ خاتون ڈانسر سے توبہ کرنے کو کہا ہے جب کہ کچھ اس کی ہمدردی میں کمنٹس کررہے ہیں۔

طنز اور ہمدردی

صارفین کی طرف سے بعض نے بزرگ خاتون کےرقص پر اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے خاتون سے اس رقص پر اللہ سے توبہ کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں خاتون نے ڈانس کرکے رقص کے فن کا مذاق اڑایا۔

جب کہ کچھ دوسرے صارفین نے رقاصہ کی حالت پرحیرت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "وہ غربت، نزاکت اورہاتھ کی تنگی کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ لوک رقص کی مشق کر رہی ہے یا اس کی مشق جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگرچہ اس میں اس کے لیے مناسب نہیں۔

کچھ لوگوں نے بزرگ خاتون کے رقص افسوسناک قرار دیا۔ چونکہ، ویڈیو میں نظر آنے والی باتوں کے مطابق خاتون کی بینائی بھی کمزور ہے اور وہ عینک پہنتی ہے، سر ڈھانپتی ہے، پھر بھی وہ باقی لوگوں کی طرح اونچی آواز میں روایتی موسیقی اورڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں