ورلڈ کپ کی شہرت نے ’میرا دل توڑ دیا‘:کروشین حسینہ کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سابق مس کروشیا ایوانا نول جنہوں نے قطر میں گذشتہ ورلڈ کپ کے دوران ہلچل مچا دی تھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے جرمنی میں ہونے والے یورپی کپ یورو 2024 میں اپنے ملک کی قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

نول نے قطر ورلڈ کپ میں کروشیا کی قومی ٹیم کے میچوں کے دوران اسٹینڈز میں اپنے ملک کے جھنڈے کے رنگوں پر مشتمل لباس پہنا تھا اور اپنے دلچسپ انداز کے ساتھ خاصی توجہ مبذول کروائی تھی۔ اس میچ میں لوکا موڈرک اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں آمد نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ کروشین حسینہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد بڑھ کر 30 لاکھ ہو گئی۔

جمعرات کو جرمن اخبار ’’بلڈ‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں نول نے انکشاف کیا کہ وہ اگلے چند دنوں میں جرمنی جانے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ اس جون کے آخر میں شروع ہونے والے یورپی کپ 2024 کے مقابلوں میں کروشیا کی قومی ٹیم کو سپورٹ کر سکیں۔

انہوں نے مؤقرجرمن اخبار کو بتایا کہ مجھے ابھی تک قطعی طور پر نہیں معلوم کہ میں کون سے کپڑے پہنوں گی۔ شاید میرے ذہن میں بے ساختہ خیالات ہوں گے۔ میں یا تو جلدی سے کچھ ڈیزائنر کے تیار کردہ کپڑےزیب تن کروں گی یا میں اپنی پسند کے کپڑوں پر کروشین پرچم چپکا دوں گی۔

ایک میوزک کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرنے والی سابق مس کروشیا نے انکشاف کیا کہ 10 سال کے تعلقات کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کے تعلق ٹوٹنے کے بعد "اس کا دل توڑ دیا"۔ اس نے مزید کہا کہ یورپی چیمپئن شپ کے بعد میں دنیا گھوموں گی۔ اپنے موسیقی کے شوق کی مشق کرنے کے لیے میں میامی واپس آؤں گی، جہاں میں 2022 کے ورلڈ کپ کے اختتام سے رہ رہی ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں