سوسالہ سابق امریکی فوجی کی فرانس میں دوسری عالمی جنگ کی یادگار میں شادی کی تقریب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایک سو سالہ امریکی سابق فوجی نے فرانس میں ایک ایسی جگہ پر اپنے سے چار سال چھوٹی عورت سے شادی رچالی جہاں 80 سال قبل دوسری عالمی جنگ کے دوران نارمنڈی کے مقام پر امریکی فوج اور نازیوں کے درمیان کے ساتھ فیصلہ کن معرکہ انجام دیا گیا تھا۔ نارمنڈی کے نام سے مشہور یہ جگہ فرانس کے لیے اس لیے اہم ہے کیونکہ اس مقام پر نازیوں کے خلاف فرانس کی آزادی کا فیصلہ کن معرکہ لڑا گیا تھا جس نے فرانس کی آزادی کی راہ ہموار کی تھی۔

سو سالہ امریکی ہیرالڈ ٹیرنس اور 96 سالہ جین سویرلین کی یہ منفرد شادی دوسری عالمی جنگ کی یادگار جگہ پرمنعقد ہو رہی ہے۔

سابق فوجی کی شادی کی تقریب مانچ ڈیپارٹمنٹ میں واقع قصبے کیرینٹان لیس-ماریس میں منعقد کی گئی۔ انہوں نے آپریشن اوورلورڈ کے دوران مارے جانے والے فوجیوں کی 80ویں برسی کی یاد کے دو دن بعد منعقد کی۔ یہ معرکہ فرانس کی نازیوں کے قبضے سے آزادی کا نقطہ آغاز قرار دیا گیا تھا۔

میئر جین پیئر لونور نے کہا کہ "یہ ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ٹیرینس نے یہاں کیرینٹن میں شادی کرنے کا انتخاب کیا جو جون 1944ء میں اتحادی افواج اور نازیوں کے درمیان جنگ کا مرکز بنا تھا اور امریکی فوج ساحل سے یہاں پہنچی تھی‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم یقیناً انہیں مہمان نوازی کے ساتھ ساتھ فرانس کی آزادی میں ان کی شرکت پر شکریہ ادا کرنے کے لیے تحفہ بھی دیں گے"۔

"لینڈنگ کی سالگرہ"

سارہ پاسکوئیر جو کیرینٹن لیس ماریس کی میونسپلٹی میں لینڈنگ کی یاد منانے کی ذمہ دار ہیں نے کہا کہ تجربہ کارفوجی کی شادی کی تقریب کے اختتام کے بعد اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کی ایک محدود تعداد کے ساتھ ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بوکا رتن فلوریڈا میں رہنے والا بوڑھا آدمی اپنی اہلیہ کے ساتھ کیرینٹن لیس ماریس کے مرکز میں متعدد سابق فوجیوں کے لیے پریڈ میں بھی شرکت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی لینڈنگ کی 80ویں سالگرہ کے ایک حصے کے طور پرشام کو ایک پارٹی کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں شرکاء 1940ء کےجنگی لباس کی طرز کے کپڑے پہنیں گے لیکن امکان ہے کہ نوبیاتھا جوڑا تھکاوٹ کی وجہ سے اس میں شرکت نہیں کرسکے گا۔

ٹیرینس کو 2019ء میں صدر عمانوئل میکروں کی طرف سے فرانسیسی لیجن آف آنرایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور لینڈنگ کی یاد میں ہونے والی تقریبات کے دوران، دوسرے سابق فوجیوں کے ایک گروپ کے ساتھ جمعرات کو دوبارہ اعزاز سے نوازا گیا۔

ٹیرنس کی پہلی بیوی تھیلما سے تین بچے تھے جن سے اس نے دوسری جنگ عظیم کے بعد شادی کی۔ اس کی موت کے تین سال بعد اس کی ملاقات جین سوارلین سے ہوئی، جو ایک بیوہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں