’سیلفی کا جنون‘، نوجوان لڑکی ٹرین کے نیچے آکر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جو ریلوے لائن پر سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگ ہائیڈالگو کے علاقے کے قریب بھاپ کے انجن کی ایک پرانی ٹرین کی تصاویر لینے کے لیے جمع تھے۔

تفصیل سے دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ریلوے پٹریوں کے بہت قریب پہنچی اور اس نے قریب سے آنے والی ٹرین ’ایمپریس‘ کے ساتھ "سیلفی" لینے کی کوشش کی جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ نارنجی رنگ کی قمیض میں ملبوس خاتون تصویر لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ جیسے ہی ٹرین قریب آئی خاتون نے سیلفی کی تیاری کی۔ اس دوران ٹرین کے انجن کے کونے نے اس کا سر کچل دیا۔ وہ شدید زخمی ہو کر گرگئی اور ایک گھنٹے بعد دم توڑ گئی۔

ایک صدمے کا شکار بچہ جو اس کے قریب تھا بھاگ گیا۔ جب کہ ایک قریبی شخص نے لڑکی کی لاش کو پکڑا اور اسے ٹرین سے دور کھینچ کر رکھا۔

میکسیکن میڈیا نے بتایا کہ لڑکی کی عمر بیس سال تھی، وہ اپنے بچوں کے ساتھ تھی۔ خیال کیا جاتا ہے وہ فوری طور پر ہی ہلاک ہوگئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں