ایتھینز : لاپتہ برطانوی ٹی وی پریزنٹر کی لاش مل گئی ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یونان کے شہر ایتھینز کی پولیس نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ایک لاپتہ ٹی وی پریزنٹر مائیکل موزلے کی لاش اتوار کے روز یونانی جزیرے سے مل گئی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس بارے میں بتایا۔مگر اپنی شناخت اس لیے ظاہر نہ کی کہ ابھی اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

اس پولیس ذمہ دار کے مطابق برطانوی ٹی وی مین کی لاش ایک چٹانی ساحل کے نزدیک ایک نجی کشتی سے ملی ہے۔ تاہم ابھی اس کی باقاعدہ شناخت کی جانا باقی ہے۔ صرف ابتدائی اندازے کے مطابق کہا گیا ہے کہ یہ وہی برطانوی پریزنٹر ہو سکتا ہے۔

واضح رہے مائیکل موزلے بدھ کے روز آگین نامی جزیرے پر لاپتہ ہو گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ساحل سے سیر کے لیے نکلا تھا۔

مائیکل موزلے برطانیہ کے ریڈیو میں کام کرتے ہیں اور ڈیلی میل میں کالم لکھتے ہیں۔ نیز برطانوی میڈیا کی وجہ سے وہ معروف شخصیت ہیں۔

برطانیہ سے باہر مائیکل موزلے 'دی فاسٹ ڈائیٹ' نامی کتاب کے مشترکہ مصنف ہونے کی حیثیت سے معروف ہیں۔ یہ کتاب گیارہ سال پہلے 2013 میں لکھی گئی تھی۔

مائیکل موزلے اور میمی سپینسر کی یہ کتاب ہفتے میں دو دنوں میں کم کیلوریز والی خوراک کی مدد سے وزن میں کمی لانے سے متعلق ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں