ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا بارش کی نظر ہو جائے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں آج پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے دوران نیویارک میں بارش کی پیش گوئی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے میچ میں کچھ دیر کی تاخیر ہوسکتی ہے، تاہم میچ متاثر ہونے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں اور شائقین کرکٹ کو پورے 20 اوورز کا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں گروپ مرحلے کے کسی بھی میچ کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک میں آج تقریباً سارا دن بارش کے زیادہ اور کم امکانات موجود ہیں۔

نیو یارک میں صبح آٹھ سے نو بجے تک بارش کا 11 فیصد امکان ہے تاہم اس کے بعد اس میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بجے نیو یارک میں بارش کا 15 فیصد امکان ہے جبکہ 11 بجے 47 فیصد اور 12 بجے 51 فیصد بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق دن 12 بجے کے بعد سے بارش کے امکانات میں کمی ہونا شروع ہو گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دن ایک بجے نیو یارک میں بارش کا 44 فیصد، دو بجے 25 فیصد اور 3 بجے 20 فیصد امکان ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کسی بھی ٹیم کے لیے میچ کا اضافی دن نہیں رکھا گیا ہے، لہذا بارش یا کسی بھی وجہ سے میچ متاثر ہونے کی صورت دوبارہ مقابلہ نہیں ہوگا بلکہ دونوں ٹیموں کو برابر پوائنٹس مل جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں