ریاض ۔ واشنگٹن سکیورٹی معاہدہ ہونے کے قریب ہے: وال سٹریٹ جرنل

سٹرٹیجک الائنس اگریمنٹ‘ نامی معاہدے کو روبعمل لانے کے لئے امریکی ایوان بالا [سینیٹ] کی دو تہائی اکثریت کی منظور درکار ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مؤقر امریکی اخبار ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘نے اپنی حالیہ اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی قیادت میں واشنگٹن انتظامیہ سعودی عرب کے ساتھ ایک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔

متوقع معاہدہ دراصل ایک ایسے پیکج پر مشتمل ہے جس میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان سول مقاصد کے لیے جوہری توانائی اور غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد ایسے اقدامات لینا شامل ہے جو بعد ازاں ایک فلسطینی ریاست کے قیام پر منتج ہوں۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ’سٹرٹیجک الائنس اگریمنٹ‘ نامی معاہدے کو روبعمل لانے کے لئے امریکی ایوان بالا [سینیٹ] کی دو تہائی اکثریت کی منظور درکار ہو گی۔

اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ معاہدے کا مقصد امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں