.

مرسی کے 100 دن انقلابیوں کو عام معافی دینے کا اعلان

قتل کے ملزموں پر معافی کا اطلاق نہیں ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے اپنی حکومت کے سو دن مکمل ہونے کی خوشی میں ان تمام افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے جنہیں سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف چلائی گئی تحریک کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

اس عام معافی کے نتیجے میں مصری جیلوں سے ہزاروں افراد کی رہائی متوقع ہے تاہم قتل کے ملزمان پر اس معافی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

عام معافی کا اطلاق تحریک کے آغاز کے دن یعنی پچیس جنوری دو ہزار گیارہ سے ہوگا اور اس کے تحت رواں برس جون تک حراست میں لیے جانے والے افراد آئیں گے۔

صدارتی حکم کے تحت نہ صرف ان افراد کو معافی دی گئی ہے جو سزا کاٹ رہے ہیں بلکہ وہ افراد بھی معافی کے حقدار ہیں جو ابھی مقدمہ چلائے جانے کے منتظر ہیں۔