.

امیر قطر منگل کے روز غزہ کا دورہ کریں گے

50 رکنی وفد بھی شیخ خلیفہ الثانی کے ہمراہ ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مصر کے ایک اعلی سیکیورٹی عہدیدار نے تصدیق کی ہے امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی منگل کے روز محصور غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے۔

شیخ حمد الثانی سن 2007ء میں حماس کے زیر نگین غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے والے پہلے عرب سربراہ حکومت ہوں گے۔ ان کے دورے کو حماس کے لئے ایک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے بین الاقوامی دنیا کو یہ پیغام ملے گا کہ راسخ العقیدہ مسلمانوں کی تنظیمیں عالمی طور پر تنہاء نہیں ہیں۔

مصری سیکیورٹی اہلکاروں اور غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امیر قطر کے ہمراہ پچاس افراد پر مشتمل نمائندہ وفد ان کے ہمراہ ہو گا، جس میں کاروباری شخصیات، دانشور اور سیکیورٹی عہدیدار شامل ہوں گے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دورے کی سیکیورٹی یقینی بنانے والے اہلکار نے بتایا کہ قطر کی جانب سے اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ غزہ میں قطر کے سفیر نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک جنگ اور محاصرے سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے 254 ملین ڈالر مالیت کے منصوبے مکمل کرنا چاہتا ہے۔