.

بحرین مسجد کے نیچے اسلحہ ساز سرنگ کا انکشاف

مسجد سے ٹائم ڈیوائس، مقامی ساختہ بم اور بجلی کے فیوز ملے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرینی پولیس نے مقامی طور پر بموں کی تیاری کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتا چلایا ہے۔ یہ خفیہ مقام غیر قانونی طور پر بنائی گئی مسجد کے نیچے ہے اور انتظامیہ کے ریکارڈ میں مسجد دراصل رہائشی عمارت ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو زیر زمین سرنگ کی خصوصی تصاویر ملی ہیں جسے انتہاء پسند جماعتیں مقامی طور پر بموں کی تیاری کے لئے استعمال کر رہی تھیں۔
خفیہ ٹھکانے سے بجلی کے فیوز، ٹائم ڈیوائس اور دیگر ایسا مواد ملا ہے جو بحرینی وزارت داخلہ کے بہ قول مقامی طور پر تیار کئے جانے والے بموں میں استعمال کیا جاتا تھا۔ ایسے دھماکا خیز مواد کو بحرین میں کالعدم قرار دی جانے والی انتہا پسند جماعتوں نے اپنے ٹھکانے میں استعمال کرنا تھا۔

اطلاعات کے یہ مسجد عین عذاری میں ابو بھام کے قریب واقع تھی۔ اسی علاقے میں انتہاء پسند جماعتیں گزشتہ دنوں پرتشدد کارروائیاں کرتی رہی ہیں۔ مقامی میڈیا ان انتہا پسند جماعتوں کو نظریہ ولایہ فقیہ کا حامی سمجھتا ہے۔

یاد رہے کہ بحرین کی متعدد جماعتوں نے حالات کو کشیدہ بنانے کی خاطر مقامی طور پر تیار کئے جانے والے بموں کا استعمال کیا ہے، جس سے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بحرینی وزارت داخلہ نے خبردار کیا تھا کہ انتہا پسند جماعتیں مساجد کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتی رہی ہیں