.

اسرائیل کی خاطر جاسوسی کرنے والا مشتبہ فلسطینی شہری ہلاک

اشرف عویضہ پر مزاحمتی قائدین کی شہادت میں معاونت کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
فلسطینی شہریوں نے جمعہ کے روز اسرائیلی جاسوس اشرف عویضہ کو ہلاک کر دیا۔ اشرف عویضہ پر الزام تھا کہ اس کی مخبری کے نتیجے میں اسرائیل کو عزالدین القسام بریگیڈ کے سابق رہ نما الشیخ صلاح شحادہ اور شہدائے اقصی بریگیڈ کے جہاد عمارین کو چند برس قبل شہید کرنے میں کامیابی ہوئی۔

مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'مینا' کے مطابق غزہ میں وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے والے ہر فسادی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے اہم سرکاری دفاتر اور مزاحمت کاروں کی آمد و رفت والے علاقوں سے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ غزہ میں داخلی سلامتی کا ذمہ دار ادارہ افواہ سازی کی اجازت نہیں دے گا۔ نہ ہی غزہ میں شہریوں کے محفوظ داخلی محاذ کو گزند پہنچانے کی کسی کوشش کی اجازت دی جائے گی۔