.

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں پولیس کمان ہیڈکوارٹرز زمین بوس

عمارت اسرائیلی حملے سے قبل خالی کر دی گئی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
اسرائیلی لڑاکا جہازوں نے ہفتے کو علی الصباح غزہ کے وسط میں پولیس کمانڈ ہیڈکوارٹرز پر بمباری کی۔

العربیہ کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ بمباری سے عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی اور وہاں سے آسمان سے باتیں کرتے ہوئے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے گئے، تاہم عمارت کے اردگرد ابتک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غزہ میں فلسطین کی مستعفی حکومت نے بدھ کے روز اسرائیلی حملوں کے آغاز پر پولیس کمانڈ ہیڈکوارٹرز کی عمارت خالی کر دی تھی۔

اس سے قبل اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے جاری رکھے۔ اسرائیلی ڈرون سے غزہ کے شمالی قصبے جبالیا کیمپ میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ شب المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر ابو جلال سمیت چار دوسرے فلسطینی شہید ہوئے۔ اسی کارروائی میں القسام ہی کے خالد الشاعر بھی جان کی بازی ہار گئے۔ ان کے بارے میں اسرائیل نے مشہور کر رکھا تھا کہ وہ قابض ریاست پر میزائل والے یونٹ کی کمان کر رہے ہیں۔