.

مرسی کے متعدد مشیر استعفی کے لئے پر تول رہے ہیں العربیہ

جہموری تبدیلی کے مشیر سمیر مرقص مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
العربیہ کی نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں انکشاف کیا ہے کہ مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے گزشتہ روز جاری کردہ فرامین کے خلاف بطور احتجاج ان کے متعدد مشیران نے مستعفی ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ مشیران کا کہنا ہے کہ صدر مرسی نے مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے حوالوں سے دور رس نتائج کے حامل فیصلوں کے بارے میں انہیں لاعلم رکھا۔

جمہوری تبدیلی سے متعلق صدر مرسی کے نائب مشیر سمیر مرقص نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ بہ قول سمیر مرقص انہیں صدر مرسی کے فیصلوں کے بارے میں بذریعہ ٹی وی ہوا۔ صدر مرسی کے مشیران کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ ہفتے کے روز دستوری ترامیم کے بارے میں اپنے فیصلوں کا اعلان اجتماعی طور پر کریں گے۔