.

شامی وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی منحرف

ترجمان دمشق سے بیروت چلے گئے: سفارتی ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی منحرف ہو کر دمشق سے بیروت چلے گئے ہیں۔

سفارتی ذرائع نے سوموار کو العربیہ کو بتایا ہے کہ جہاد مقدسی بیروت سے لندن چلے جائیں گے جہاں وہ مستقل طور پر مقیم ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس اطلاع کے منظر عام پر آنے سے قبل لبنان کی شیعہ جماعت حزب اللہ کے ملکیتی ٹیلی ویژن چینل المنار نے ایک نشریے میں بتایا تھا کہ جہاد مقدسی کو (بشار الاسد) حکومت کے موقف کے منافی بیانات جاری کرنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جہاد مقدسی دمشق میں نیوز کانفرنسوں کے دوران صدر بشار الاسد کی حکومت کی عوامی مزاحمتی تحریک کے خلاف کارروائیوں کا دفاع کرتے رہے تھے لیکن وہ گذشتہ چند ہفتوں سے میڈیا پر نمودار نہیں ہورہے تھے۔اس سے یہ قیاس آرائی کی گئی تھی کہ انھیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

جہاد مقدسی کا سوموار کی شام موبائل فون بند تھا اور ان کے منحرف ہونے یا انھیں برطرف کیے جانے کے حوالے سے شام کے سرکاری میڈیا یا حکومت نے بھی فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔