.

تشدد کے خلاف بطور احتجاج صدر مرسی کے 3 مشیر مستعفی

مستعفی ہونے والوں میں سيف عبدالفتاح، عمرو الليثی اور ايمن الصياد شامل ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مصر میں صدر محمد مرسی کی جانب سے خود ہی اپنے اختیارات میں لامحدود اضافہ کرنے کے خلاف بطور احتجاج ان کے تین اہم مشیروں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ان میں صدراتی ایڈوائزری کمیٹی کے سیف عبدالفتاح سر فہرست ہیں، انہوں نے مرسی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک سیٹلائیٹ ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوان مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

"ڈریم 2" سیٹلائیٹ پر براہ راست تبصرہ کرتے ہوئے مستعفی ہونے والے دوسرے مشیر عمرو الليثی کا تعلق میڈیا سے بتایا جاتا ہے۔



ادھر العربیہ نیوز چینل نے بتایا کہ صدراتی مشیر ایمن الصیاد نے بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔