.

امیر کویت کی الشيخ جابر مبارك الحمد الصباح کو دوبارہ حکومت بنانے کی دعوت

مجلس امہ کے نئے انتخاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے سابق وزیر اعظم الشیخ جابر مبارک الحمد الصباح کو دوبارہ حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔ نئی کابینہ کا انتخاب یکم دسمبر کو منتخب ہونے والی پارلیمنٹ [مجلس اُمہ] سے تشکیل دی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے سولہ دسمبر کو ہونے والے اجلاس سے قبل حکومت کی تشکیل کا مکمل کیا جانا ضروری ہے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'کونا' کے مطابق امیر کویت الشیخ جابر الصباح نے شیخ الحمد الصباح کو بدھ کے روز حکومت کی تشکیل کی دعوت دی۔ شیخ الجابر الحمد الصباح ایک ایسی پارلیمنٹ میں سے تشکیل دیں گے جس میں اپوزیشن کا کوئی نمائندہ شامل نہیں کیونکہ اپوزیشن نے یکم دسمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

دستور کے تحت مجلس امہ کے پہلے اجلاس کے انعقاد سے قبل کابینہ کی تشکیل ضروری ہے۔ پچھلے حکومت نے پیر کو استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے وزیر اعظم کے نام پر غور کیا جا رہا تھا۔ تاہم امیر کویت نے سابق وزیر اعظم شیخ الحمد الصباح ہی کو دوسری مربتہ حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

خیال رہے کہ کویت میں پچھلے ایک سال سے سیاسی اور آئینی بحران چل رہا ہے۔ سال میں دو مرتبہ پارلیمنٹ کے انتخابات ہو چکے ہیں۔