.

کویتی ارکان پارلیمنٹ کا بوسہ دنیا کے ٹاپ 10 بوسوں میں شامل

'نوز کس' عالمی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
کویتی پارلیمنٹ کے دو سابقہ ارکان کے درمیان امسال عیدالاضحی کے موقع پر بوسہ بازی کا منظر عالمی سوشل ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے ٹاپ 10 بوسوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

روایتی عرب بوسہ بازی کا منظر فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے فوٹو گرافر یاسر الزیت نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، جس میں کویتی پارلیمان کے دو سابقہ ارکان مبارک الوالان اور بدر الدھوم عید الاضحی کے موقع پر انتہائی گرمجوشی میں روایتی 'نوز کس' کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

کویتی ارکان پارلیمنٹ کے درمیان 'نوز کس' کا منظر مش ایبل ٹاپ 10 بوسہ لسٹ میں پانچویں نمبر پر آیا ہے۔ مش ایبل ڈیجٹل ندرت فکر کو شو کیس کرنے والی سرکردہ ویب سائٹ ہے۔ اسے دنیا بھر سے 20 ملین افراد ماہانہ دیکھتے ہیں جبکہ چھے ملین میڈیا فالورز کے ساتھ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پورٹل ہے۔