.

شامی شہری نے بشار الاسد کی حامی روسی اہلیہ قتل کر دی

واقعہ باغیوں کے زیر کنڑول حلب شہر میں پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
شامی تاجر نے صدر بشار الاسد کی حمایت پر اپنی روسی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مبینہ قاتل محمد کے کزن احمد کے مطابق قتل کی واردات حلب میں گزشتہ روز ہوئی۔

احمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ میرا کزن محمد باغیوں کے زیر کںڑول حلب کے جنوب شہر میسار کا رہائشی تھا اور وہ کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ اپنی بیوی سے تو تکار کے بعد محمد نے اپنے پسٹل سے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔

بہ قول احمد، میاں بیوی کے درمیان تو تکار اس وقت شروع ہوئی جب شوہر نے شامی صدر بشار الاسد کو برا بھلا کہا۔ محمد کی روسی بیگم نے بشار الاسد کی حمایت کی تو بات اتنی بڑھ گئی کہ شوہر نے بیوی کو پسٹل سے فائر کر کے موت نی نیند سلا دیا۔

روسی بیوی کے قتل کے بعد محمد گھر سے باہر چلا گیا۔ اس نے چلا چلا کر لوگوں کو بتانا شروع کر دیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو قتل کر آیا ہے۔ یاد رہے مقتولہ سے محمد کی ملاقات چار برس قبل روس کے ایک کاروباری ٹرپ کے دوران ہوئی تھی۔ میسار میں پولیس نام کی کوئی چیز نہیں اور نہ ہی باغیوں نے قاتل کو حراست میں لیا۔