یو اے ای کے تعاون سے غزہ میں 400 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
تقریب میں تمام فلسطینی گروپوں نے شرکت کی
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے غزہ اور مصر کی سرحد پر واقع رفح شہر میں 400 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 'الوحدہ و الاتحاد' کے عنوان سے اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام فلسطینیوں کے درمیان ویسی ہی قومی وحدت کے فروغ کی امید ساتھ کیا گیا جیسی یو اے ای کی سات امارات کے درمیان قائم ہے۔
اجتماعی شادی کی اس منفرد اور عظیم الشان تقریب میں تمام فلسطینی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تاہم خوشی کی اس تقریب میں دکھ کا لمحہ اس وقت دیکھا گیا کہ جب منتظمین نے اعلان کیا کہ آج کی تقریب کے ایک دولہا گزشتہ ماہ اسرائیل کی غزہ پر مسلط جنگ میں جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ تقریب میں ان کی یاد میں چند منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ شرکاء نے مرحوم کی یاد میں شادی کی تقریب میں ان کی نشست پر تصویر رکھ چھوڑی تھی۔
تقریب میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور فتح سمیت تمام فلسطینی تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے مختصر خطابات میں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والے جوڑوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یو اے ای حکومت کا اس منفرد تقریب کو اپنے قومی دن کے حوالے منعقد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا