.

سرکاری فوج کا حمص میں مخالفین کے خلاف زہریلی گیس کا استعمال

حماہ قتل عام کے بعد اپوزیشن کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
شامی فضائیہ کی حماہ میں حلفایا کے علاقے میں ایک بیکری پر بمباری سے سیکٹروں شہریوں کے زخموں اور موت کا زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ اپوزیشن حلقوں کا حمص میں سرکاری فوج کے حملوں میں زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام سامنے آ گیا ہے۔

شامی انقلاب جنرل کونسل نے زہریلی گیس سے سات افراد کی ہلاکت اور پچاس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ یہ گیس مبینہ طور پر شامی فوج نے حمص اور محاصرہ زدہ الخالدیہ کے علاقوں میں استعمال کی۔

جنرل کونسل نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں استعمال کی جانے والی زہریلی گیس کی نوعیت کا اندازہ نہیں لیکن سانس اور نطر کی بندش، ہسٹریا اور جسم کو شل کرنے کی علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شامی فوج نے 'سارین' گیس استعمال کی ہے۔ ڈاکٹر اور رضاکار نرسنگ عملہ بنیادی طبی آلات کی کمیابی کی وجہ سے متاثرین کو طبی امداد فراہم نہیں کر پا رہا۔