.

روس کی شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کو مذاکرات کی دعوت

ملاقات کی جگہ کا حتمی تعین فی الحال نہیں ہو سکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ ماسکو نے شامی اپوزیشن کے نمائندہ قومی اتحاد کے سربراہ معاذ الخطیب کو شامی بحران سے متعلق مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

خبر رساں ادارے ریانووسٹی نے بوگدانوف کے حوالے سے بتایا کہ مذاکرات ماسکو یا روس سے باہر جینوا یا قاہرہ میں ہو سکتے ہیں۔ 'مذاکرات کی دعوت معاذ الخطیب کو مل چکی ہے۔"

شامی نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد کی سربراہی میں جمعرات کے روز روسی وزارت خارجہ میں مذاکرات ہوئے۔ روس نے شامی بحران کے حل کی تلاش میں سفارتی رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ ہفتے کے روز یو این اور عرب لیگ کے شام کے بارے میں خصوصی مندوب ماسکو پہنچنے والے ہیں۔

بوگدانوف کے مطابق ماسکو الاخضر الابراہیمی کا موقف سنے گا۔ اس کے بعد روس، امریکا اور یو این کے درمیان سہ فریقفی مذاکرات کے انعقاد یا عدم انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات روس میں عید کی تعطیلات کے بعد جنوری میں ہو سکتی ہے۔