.

مصری کابینہ میں وزارت داخلہ اور مالیات سمیت متوقع تبدیلی

نئے وزراء اتوار کو عہدوں کا حلف لیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'مینا' نے بتایا کہ صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے گزشتہ مہینے حکومت میں جس محدود تبدیلی کا وعدہ کیا تھا اس کا اعلان ہفتے کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق صدر مرسی نے ملک کو درپیش اقتصادی بحران کے حوالے سے عوامی غیظ و غضب کو ٹھنڈا کرنے کی غرض سے وزیر مالیات اور وزیر داخلہ کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آٹھ دوسرے وزراء کی جگہ نئے وزیروں کا تقرر کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم ہشام قندیل کی کابینہ میں وزیر داخلہ کا قلمدان جنرل محمد ابراہیم جبکہ وزیر مالیات کے طور پر المرسی السید حجازی کو مقرر کیا گیا ہے۔ مینا کے مطابق دس نئے وزراء اتوار کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ باقی وزراء کے نام اور محکمے یہ ہیں:

وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی عاطف حلمی

وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر حاتم عبداللطيف

وزیر توانائی و بجلی احمد إمام

وزیر لوکل ہیومن ڈیلوپمنٹ ڈاکٹر محمد علی بشر

وزیر شہری ہوابازی وائل المعداوی

وزیر ماحولیات خالد محمد فهمی عبدالعال

وزیر لوکل ڈیوپلمنٹ باسم كمال محمد عودة