.

شامی مہاجرین کے کیمپ میں آتشزدگی، 10 افراد جاں بحق

دمشق کی جنوبی کالونیوں میں زوردار دھماکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
شامی شہر الرقہ میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لئے قائم خصوصی خیمہ بستی میں آگ لگنے سے دس افراد جاں بحق جبکہ بیش زخمی ہو گئے۔ مقامی کوارڈی نیشن کمیٹیز کے مطابق آگ منگل کی صبح تل ابیض مہاجر کیمپ میں لگی۔ ادھر دمشق کے جنوب میں واقع فلسطینی مہاجر کیمپ یرموک اور الحجر الاسود کالونی کے اردگرد شدید جھڑپوں کی اطلاع ہے۔

انقلاب کمان کونسل کے میڈیا آفس کے اعلان کے مطابق جیش الحر نے کیمپ میونسپلٹی میں ایک عمارت پر حملہ کیا ہے جہاں پر سرکاری فوجی چھپے ہوئے تھے۔

شام نیوز نیٹ ورک کے مطابق منگل کی صبح سے ہی ملک کے مختلف شہروں پر گولا باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دمشق کے نواح میں بیت سحم میونسپلٹی پر بمباری کی ہے جس کے بعد وہاں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔

دمشق کی جنوبی کالونیوں اور ان کے گرد و نواح سے زور دار دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ کوارڈی نیشن کمیٹیوں کے مطابق جیش الحر کے جنگجووں کی داریا اور المعضمیہ کے پہاڑی سلسلے میں موجود شامی فوجی یونٹس سے لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں۔