.

اسرائیلی دارالحکومت کے وسط میں بم دھماکا،تین افراد زخمی

کسی فلسطینی کے حملے میں ملوث ہونے کا امکان مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک بس اڈے کے نزدیک بم دھماکا ہواہے اور العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز کی اطلاع کے مطابق بم دھماکا مجرمانہ کارروائی معلوم ہوتا ہے اور بظاہر یہ کسی فلسطینی مزاحمت کارکے حملے کا نتیجہ نہیں۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بس کے نزدیک بم دھماکا مجرمانہ محرک کا نتیجہ ہے۔تاہم ترجمان نے یقین سے اس امکان کو بھی مسترد نہیں کیا کہ یہ واقعہ سیاسی تشدد کا نتیجہ ہے۔

اسرائیل کی ریسکیو سروسز کے ترجمان زکی ہیلر نے جائے وقوعہ سے ملنے والی ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں سات سے دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔