.

بشار نواز ماہر نشانچی نے حلب میں بلجیکی صحافی قتل کر دیا

امسال شام میں مارے جانے والے پہلے صحافی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
شام میں جیش الحر اور سرکاری فوج کے درمیان ہونے حلب شہر میں والے جھڑپوں کی رپورٹنگ کرنے والے بلجیکی صحافی ایو ڈیبے ہلاک ہو گئے۔

العربیہ نیوز چینل نے حلب میڈیا سینٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلجیکی صحافی حلب کی سینٹرل جیل کے پاس ہونے والی لڑائی کی رپورٹنگ کر رہا تھا کہ اس دوران جیل کی چھت پر بنی مچان سے ماہر نشانچی کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تاہم خون زیادہ بہ جانے کے بعد چند لمحوں بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

شامی لڑائی کی کورج کے دوران اس سال مارے جانے والے وہ پہلے مغربی صحافی ہیں۔ آنجہانی ڈیبے اس سے قبل لبنان کی خانہ جنگی، عراق ۔ ایران لڑائی، افغانستان کے علاقے تورا بورا اور عراق کی جنگ کی بھی رپورٹنگ کر چکے تھے۔

ڈوبیے ایک مدت سے جنگی وقائع نگار کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یاد رہے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس اور انٹرنیشل انسٹی ٹیوٹ آف جرنلزم کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی سب سے ہلاکتیں شام میں رپورٹ کی گئیں۔