.

اہلیہ کی عریاں تصاویر مشتہر کرنے کی دھمکی پر کویتی شوہر کے خلاف مقدمہ

سالی کی مصالحتی کوشش بے نتیجہ ثابت ہونے پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
کویت کے ایک شہری نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد ناراض اہلیہ کی عریاں تصاویر ٹیوٹر اور فیس بک پر شائع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

الرائے اخبار نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خاتون نے اپنے خاندان والوں کو شوہر کی دھمکی کے بارے میں آگاہ کیا ، جس کے بعد خاتون کی بہن نے اپنے جیجا جی سے رابطہ کر کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ سکینڈل طول نہ پکڑ جائے۔

ناراض شوہر نے سالی محترمہ کی بیچ بچاؤ کی کوشش کے جواب میں انہیں بھی ان کی عریاں تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نشر کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

ایسی صورتحال کے بعد سالی نے قانون طریقے سے اپنے بہنوئی کو سدھانے کی کوشش کا آغاز فوری طور پر تھانے میں اس کے خلاف رپٹ درج کرا کے کیا۔

اخبار کے مطابق شوہر نامدار کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں جس میں ان پر یہ فرد جرم عاید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے لوگوں کی ذاتی زندگی کو ٹیلی مواصلاتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مشتہر کرنے کی کوشش کی۔