.

شہزادہ مقرن کو سعودی عرب کا نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا

تقرری کے لئے خادم الحرمین الشریفین کا شاہی فرمان جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعہ کے ایک فرمان جاری کیا ہے جس کے بموجب شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق شہزادہ مقرن 22 اکتوبر 2005ء کو مملکت کی طاقتور انٹلیجنس ایجنسی کے سربراہ مقرر ہوئے انہوں نے اس عہدے پر 19 جون 2012ء تک خدمات سرانجام دیں۔ اس کے بعد انہیں سعودی فرمانروا کا مشیر اور خصوصی مندوب مقرر کیا گیا۔

آپ نے ابتدائی تعلیم دارلحکومت کے ماڈل انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کی۔ سن 1964ء میں پاسنگ آٶٹ کے بعد شہزادہ مقرن سعودی عرب کی شاہی فضائیہ سے وابستہ ہو گئے جہاں سے آپ نے 1968ء میں پاس آٶٹ کیا۔ سن 1980 تک آپ نے سعودی فضائیہ میں خدمات سرانجام دیں۔ اٹھارہ مارچ 1980ء کو شہزادہ مقرن حائل ریجن کے گورنر مقرر ہوئے۔ آپ نے حائل کے گورنر کے طور پر 29 نومبر 1999ء تک خدمات سرانجام دیں، جس کے بعد آپ مدینہ منورہ کے گورنر مقرر ہوئے۔