حزب اللہ ٹی وی کا ٹاک شو میدان جنگ بن گیا

بشار اسد کے حامی نے مخالف پر پانی کا گلاس انڈیل ڈال دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے سیٹلائیٹ ٹی وی 'المنار' کے ایک ٹاک شو کے دوران بشار الاسد کے حامی اور مخالف شرکاء کے درمیان ناقابل اشاعت گالیوں کے تبادلے سے پروگرام کے اینکر سمیت ناظرین کی بڑی تعداد بھی ورطہ حیرت میں پڑ گئی۔

یہ واقعہ المنار ٹی وی کے فلیگ شپ پروگرام 'حوار الساعہ' کے دوران پیش آیا جسے لبنان کے معروف صحافی عماد مرمل پیش کرتے ہیں۔ 'حوار الساعہ' مقبول ٹی وی ٹاک شو ہے، جمعہ کی شب اس میں شام نواز سیاسی تجزیہ کار اور لبنانی اخبار 'الجمہوریہ' سے وابستہ صحافی اسعد بشارہ اور پویٹ میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر اور بشار الاسد کے جانی دشمن سالم زھران مہمان تھے۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران زھران نے اسعد بشارہ کو اسرائیلی ایجنٹ قرار دیا تو ان کے سیاسی مخالف نے بھی انہیں 'اوے احمق ۔۔۔۔۔۔' اور دیگر مغلظات سے نوازا، سنتے ہی زہران آگ بگولا ہو گیا اور انہوں نے بشارہ کو بہن کی گالی دے دی اور اگلے لمحے مہمانوں کی تواضع کے لئے رکھا گیا پانی کا گلاس مخالف پر پھینک دیا۔ پروگرام کے اینکر بشارہ کو مزید جارحیت سے بچانے کے لئے ایک طرف لے گئے، تاہم گالم گلوچ کا سلسلہ کھلے عام جاری رہا۔ ٹی وی انتظامیہ نے 53 سیکنڈ جاری رہنے والے اخلاق باختگی کے مظاہر کی سکرین پر مزید ترویج روکنے کے لئے پروگرام آف ائر کر دیا۔

لبنان میں جس طرح بحران کا فوری حل تلاش کر لیا جاتا ہے بعینہ چند منٹوں پر بعد پروگرام اینکر دوبارہ ٹی وی سکرین پر انہی دونوں مہمانوں کے ہمراہ نمودار ہوا۔ دونوں مہمانوں نے چند لمحے پہلے ہونے والے واقعے پر ایک دوسرے اور ناظرین سے معذرت کی، ہاتھ ملایا اور بھولے عوام کو 'سب اچھا' کا پیغام جاں فزا سنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں