زخمی شامی شہریوں کی علاج کی غرض سے اسرائیل منتقلی

مضروبین کو صہیونی فوجیوں نے صفد ہسپتال منتقل کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ بیت المقدس میں 'العربیہ' کی نامہ نگار ریما مصطفی نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے شام ۔ اسرائیل سرحد پر بشار الاسد کی حامی فوج اور جیش الحر کے جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے شامی شہریوں کا اسرائیل میں علاج کیا جا رہا ہے۔

گولان کے علاقے میں زخمی شامیوں کو صہیونی فوجیوں نے شام ۔ اسرائیل سرحد پر چیک پوسٹ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی 'معا' نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں اسد نواز فوج اور ان کے مخالفین کے درمیان لڑائی میں زخمی ہونے والے شامیوں کو علاج کے لئے اسرائیل لیجایا جا رہا ہے۔ شامی شہریوں کا دشمن ملک میں علاج کا یہ منفرد واقعہ ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے عبرانی اخبار 'یدیعوت احرونوت' کو بتایا ہے کہ ان کے فوجیوں نے گولان کے علاقے میں شام کی داخلی لڑائی میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو صفد ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں ایک زخمی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے جبکہ باقی چار افراد کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی ہلال احمر کی ایمبولینسز میں شامی زخمیوں کو سرحدی علاقے سے صفد ہستپال منتقل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں